واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ سفارتی حل ممکن ہوا تو اس راستے کو ضرور آزمایا جائے گا، ایران کے مطالبات ناقابل قبول ہیں، ایران کے بعض مطالبات غیر معقول اور حقیقت سے دور ہیں۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کو تباہ کن ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف کارروائی سیاسی فائدے کیلئے نہیں کی۔



