عبدالرحمٰن محمد السید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ڈیموکریٹ امیدوار عبدالرحمن محمد السید المعروف عبدل السید جنہیں ٹرمپ نے حقارت سے جہادی قرار دیا تھا ،مشی گن سے امریکی سینیٹ کی نشست جیت کر امریکا کے پہلے مسلمان سینیٹر بن گئے ۔عبدالرحمن محمد السید نے کامیابی پر ووٹرز سے  اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا میں اب تک ان شا اللہ کہتا تھا لیکن آج ہم اس ان شا ئاللہ کو الحمد للہ سے بدل رہے ہیں۔انہوں نے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘حبیبی! ستم ظریفی ہے کہ آئینی طور پر لازم ہے کہ آپ کو مجھے جنوری میں حلف دلوانا ہو گا۔انہوں نے کہا میں اپنی کامیابی عوام کے نام کرتا ہوں، یہ مزدوروں کی نہیں میری جنگ ہے ، ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جدوجہد جاری رکھی، انہوں نے ہمیں ہرانے کیلئے خطیر رقم خرچ کی لیکن مشی گن نے امید کو چن لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن امریکا کے نظریے کے مخالف ہیں، میرے نام اور مذہب کو مسئلہ بنایا گیا، حکومت عوام کیلئے اور عوام سے ہوتی ہے ، ہم امریکی عوام اور مزدوروں کیلئے روشن مستقبل چاہتے ہیں،

میری توجہ اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے ۔عبدل السید 1984 میں ڈیٹرائٹ کے مضافات میں واقع روچیسٹر ہلز میں پیدا ہوئے ، ان کے والدین مصر سے امریکا آنے والے تارکین وطن تھے ، جب وہ تین برس کے تھے تو ان کے والدین الگ ہو گئے ، جس کے بعد ان کی پرورش ان کے والد اور سوتیلی والدہ جیکولین جانسن نے کی۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں عبدل السید کے علاوہ کئی اور مسلم امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔ امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر نے ریاست منیسوٹا سے کامیابی حاصل کر کے اپنی نشست برقرار رکھی۔فلسطینی نژاد پہلی امریکی کانگریس ویمن راشدہ طلیب نے ریاست مشی گن سے کامیابی حاصل کی، راشدہ طلیب پانچویں مدت کیلئے کانگریس ویمن منتخب ہوئیں۔امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت کر ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دی، نبیلہ سید کو 57 فیصد جبکہ ڈاربی ہلز کو 43 فیصد ووٹ ملے ۔نبیلہ سید 2022ء میں الینوائے کی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں، اب انہوں نے اسمبلی سے سینیٹ تک کا انتخابی سفر طے کر لیا ہے ۔ ان کے والدین 1980 کی دہائی میں بھارتی شہرحیدرآباد سے امریکا منتقل ہوئے تھے ۔ نیو جرسی سے ایوان نمائندگان کیلئے مسلم امیدوار آدم حماوی منتخب ہوئے ۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت
آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلے وار کرانے کا فیصلہ
سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا اعتراف
عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان
شامی صدر کی ریاض آمد، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر