واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کہتے ہیں ایران جنگ کی وجہ سے ری پبلکنز کو سینیٹ سے ہاتھ دھونا پڑے، انتخابی نتائج غیر متوقع تھے، شدید دھچکا لگا، مہنگائی اور اسرائیل سے تعلقات بھی ری پبلکنز کی شکست کی وجہ بنے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ووٹرز نے امریکا فرسٹ پالیسی اور اسرائیل سے تعلقات میں تبدیلی کا مطالبہ کیا، انتخابی شکست کے بعد ری پبلکن قیادت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ جنگ کے بدلے سینیٹ میں آئندہ 6 سال کے لئے اکثریت کھونا درست سودا تھا تو اسے کھل کر اس مؤقف کا دفاع کرنا چاہئے۔
جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان کے اس مؤقف کو ایران جنگ سے سیاسی فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب وہ 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے ممکنہ امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی کہنا تھا کہ انتخابی شکست میں ایران جنگ کے کردار کو تسلیم کیا، تاہم انہوں نے جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کسی پشیمانی کا اظہار نہیں کیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے درست فیصلہ کیا اور موقع ملنے پر دوبارہ بھی یہی قدم اٹھاتے۔



