مریم نواز کا  خانیوال میں گھپلوں پر ٹھیکیدار کی گرفتاری کا حکم،سابق ڈی سی شامل تفتیش

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال کے بیوٹیفکیشن پلان میں مبینہ گھپلوں کا سخت نوٹس لیا ہے ۔ٹھیکیدار کو ایڈوانس ادائیگی پر سابق ڈی سی خانیوال کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعلیٰ نے ٹھیکیدار کی فوری گرفتاری اور ریکوری کا حکم بھی دے دیا،خانیوال کے اکبر بازار کی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا ٹھیکیدار ایڈوانس رقم لیکر فرارہو گیاہے ،بازار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی تکمیل میں بے جا تاخیر بھی کی گئی ہے ،دریں اثنا وزیر اعلٰی پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن کے حسن ابدال جیسے دوردراز علاقے میں نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن کا باضابطہ افتتاح کیا،وہ سپیشل بچیوں کا ہاتھ پکڑ کر سینٹر آف ایکسی لینس میں داخل ہوئیں سماعت، قو ت گویائی سے محروم بچوں کیلئے سپیشل کلاس روم دیکھے ،پیدائشی جسمانی معذوری کے شکار بچوں کی کلاس اور طریقہ تدریس کا مشاہدہ کیا، میوزک روم اور ایکٹویٹی روم کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز میوزک روم میں موجود سپیشل بچی سویرا کا اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر گانا سن کردروازے سے پلٹ آئیں اور اسے پیار کیا، سپیشل بچی نے شب غم مجھ سے ملکر ایسے روئی…ملا ہو جیسے صدیوں بعد کوئیبھی سنایا، وزیراعلیٰ نے سپیشل بچوں کے درمیان بیٹھ کرملی نغمہ گایااوربچوں کو باری باری پیار،دعائیں اوراظہار شفقت کیا،کلاس روم میں سپیشل بچے سفیان نے واٹس ایپ کی معصوم خواہش کا اظہار کیاتو وزیراعلیٰ مسکرادیں۔

وزیراعلیٰ کو سپیشل بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنا کر کارڈ بھی پیش کئے ،بازواورٹانگوں سے محروم ننھے احمد علی کی باتیں سن کروزیراعلیٰ سمیت تمام شرکا آنسو نہ روک سکے ،احمد علی نے کہا کہ جب میں پید ا ہوا تو میرے والدین رو دیئے کہ یہ بچہ کیسے زندگی گزار سکے گا،وزیراعلیٰ نے اسے سپیشل بچوں کو ’’سپر ہیرو‘‘ قرار دے دیا، انہوں نے تیزاب سے جھلسنے والی بچی اوراس کی والدہ سے خصوصی ملاقا ت کی،وزیر اعلٰی حسن ابدال کے نواحی علاقے میں ریٹائرڈ حوالدار کے گھرپہنچ گئیں اور اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت بننے والے مکان کا علامتی افتتاح کیا۔ ریٹائرڈ حوالدار اعتبارشاہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں نئے گھر کی مبارکباد پیش کی،اعتبارشاہ نے اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت مکان بنانے کی رودادسنائی اور کہا کہ پلاٹ تھا اورگھر بنانے کیلئے غیبی امداد کا منتظر تھا،اللہ نے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 15لاکھ دیئے اور گھر بن گیا، وزیراعلیٰ نے ان کو اور فیملی کو تحائف پیش کئے ،اعتبار شاہ سے کھانا کھلانے کی فرمائش کی جس پر بھنڈی اور دال کا سالن پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ نے رغبت سے کھانا کھایا اور سادہ کھانے کی لذت کو سراہا،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے اہل اٹک کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکیج پیش کیا ہے ، اٹک کی 122 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے میگا پراجیکٹس مکمل کئے جارہے ہیں،ضلع میں پہلی مرتبہ 865 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس بیک وقت شروع کئے گئے ،روڈز کی تعمیر ومرمت توسیع کی 59 سکیمیں شامل ہیں جبکہ 8.5 ارب روپے کی لاگت سے 127 ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں ،اٹک ضلع کے 82 مریم نواز کلینک اور ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل ہوچکی ہے ۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت
آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلے وار کرانے کا فیصلہ
سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا اعتراف
عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان
شامی صدر کی ریاض آمد، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر