آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی آئینی عدالت نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کو تاحکم ثانی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا۔

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم اس معاملے میں فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں، دیگر فریقین عدالتی حکم دیکھ کر اپنی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی کارروائیوں کے علاقہ میں ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ 199 کا استعمال نہیں کر سکتی۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہائیکورٹ میں تو روازنہ 199 کے کئی مقدمات آتے ہیں، کیا ہائیکورٹ روازنہ کی بنیاد پر آنے والے مقدمات کو نہیں سنے گی۔

دوران سماعت فریقین کے وکیل کی جانب سے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس پیش ہوئے، وکیل شاہ فیصل الیاس نے عدالتی حکم پر اعتراض کیا اور مؤقف اپنایا کہ عدالت حکم امتناعی جاری کرنے سے پہلے ہمیں سن لے، صوبائی حکومت کے تینوں اعتراضات برقرار نہیں رکھے جا سکتے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہمارا حکم پڑھ کر اپنے اعتراضات دائر کر دیں۔

واضح رہے سہیل آفریدی و دیگر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے، صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے مختلف احکامات کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

ہائیکورٹ نے اپنے احکامات میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے روکا تھا، عبوری حکم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت
آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلے وار کرانے کا فیصلہ
سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا اعتراف
عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان
شامی صدر کی ریاض آمد، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر