وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کی پارٹی کی شکست پر میمز کا طوفان

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکی مڈٹرم الیکشنز میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی سے ری پبلکنز کو تو جھٹکا لگا ہی لیکن ساتھ ہی من چلوں کو بھی موقع مل گیا اور مختلف میمز وائرل ہو گئیں۔کہیں ٹرمپ کو بلیو سونامی میں بہتے دکھایا گیا تو کہیں میمز کے ذریعے ان کی امیگریشن پالیسیوں پر طنز کے نشتر چلائے گئے۔جبکہ ایک اور میم میں طنز کیا گیا کہ امریکا نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ٹرمپ کی ٹرولنگ میں ایرانی سفارت خانہ بھی پیچھے نہ رہا، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ ایران میں رجیم چینج کرنے چلے تھے، اب تو امریکا میں ہی رجیم چینج ہو گئی۔ بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے ایک طنزیہ اے آئی ویڈیو شیئر کردی جس میں چند افراد ٹرمپ کو اٹھا کر کچرے کے ڈبے میں پھینکتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں صرف اتنا لکھا’دی یو ایس مڈٹرم الیکشنز‘۔ بھارتی میمرز نے بھارتی چیف الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لےلیا کچھ نے کہا ٹرمپ کی خواہش ہوگی ایک گینیش کمار ان کو بھی مل جائیں۔صرف میمز ہی نہیں، کئی امریکی شہری بھی سڑکوں پر جشن مناتے اور خوشی میں ویڈیوز بناتے نظر آئے، سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں افراد کو ’امریکا آزاد ہوگیا‘ اور نئی سیاسی امید سے جوڑتے دیکھا گیا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت
آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلے وار کرانے کا فیصلہ
سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا اعتراف
عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان
شامی صدر کی ریاض آمد، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر