ایل پی جی کی درآمد ، قیمت کے تعین ، تقسیم کا نیا نظام ، مستحق گھرانوں کیلئے سبسڈی : نئی پالیسی کا بینہ سے منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی توانائی کی منڈیوں میں ہیجانی کیفیت کی وجہ سے  پاکستان میں ایل پی جی کی فراہمی بحرانی کیفیت کاشکار ہے ۔ اوگرا کے مقرر کردہ نرخ 294 روپے فی کلو ہیں مگر مختلف علاقوں میں 800 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے ۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس بحران کو مینج کرنے کے لیے نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ۔ نئی پالیسی کے تحت حکومت ایل پی جی کی مارکیٹ کھول رہی ہے جس سے سرکاری نرخوں میں اضافہ ہوگا۔ 294 روپے کلو والی ایل پی جی کا سرکاری نرخ 450 سے 500 روپے کلو تک پہنچ جائے گا۔نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی کے نرخ میں فریٹ، انشورنس اور پورٹ چارجز شامل ہوں گے جو پہلے شامل نہیں ہوتے تھے ۔ اس کے علاوہ ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسز لاگو ہوں گے ۔ ایل پی جی مارکیٹرز کا منافع 35 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کیا جائے گا۔نئی پالیسی کے تحت ملک میں ایل پی جی سٹوریج پر بھی کام کیا جائے گا، پورٹ قاسم پر 40 ہزار میٹرک ٹن گنجائش کا ایل پی جی درآمدی ٹرمینل قائم کرنے پر کام ہوگا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت ایل پی جی کی درآمد، قیمتوں کے تعین اور تقسیم کے لیے نیا شفاف نظام متعارف کرا رہی ہے جس کے تحت مستحق صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم کرنے کے لیے خصوصی فنڈز قائم کیے جائیں گے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر مستحق گھرانوں کو سلنڈرز پر سبسڈی دینے پر کام کیا جائے گا، یہ فنڈ بنیادی قیمت اور پروڈیوسر کی قیمت کے درمیان فرق ریفائنریز اور پروڈیوسرز سے وصول کرے گا، اور اس فرق کا 70 فیصد مستحق صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز پر سبسڈی دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان سٹیٹ آئل، سوئی سدرن کی ایل پی جی کمپنی اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو حکومتی اور کاروباری معاہدوں کے ذریعے بلک خریداری کی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی درآمد کنندگان کو بھی مسابقتی نرخوں پر ایل پی جی فراہم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ آئل ریفائنریوں کا منافع عوام کو منتقل کیا گیا۔ وزیراعظم نے عالمی توانائی بحران کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے ، ٹارگٹڈ فیول ریلیف سکیم کے ذریعے مستحق طبقات کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے پورے بحران کے دوران عوامی مفادات کو ترجیح دی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے ۔انہوں نے کہا ایل پی جی سیکٹر میں مسابقت کو فروغ دیا جائے گا۔ 



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت
آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلے وار کرانے کا فیصلہ
سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا اعتراف
عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان
شامی صدر کی ریاض آمد، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر