ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا: احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کہ وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو میں ہونے والے فراڈ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی، جس کی رپورٹ آج کابینہ نے منظور کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں منصوبے کا نام تبدیل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے کیوں کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا نام بھی مبینہ طور پر جعل سازی کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ون کانسٹیٹیوشن ایونیو منصوبے میں تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، بے ضابطگیوں کے معاملے میں سی ڈی اے نے بھی کوتاہی برتی۔

احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، کانسٹیٹیوشن ایونیو پر پہلی عمارت وزارت خارجہ کی ہے، جبکہ ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ سہولت کاری کے باعث لوگوں کو لوٹا گیا، نیب کوریفرنس لانے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے، جو لوگ لوٹے گئے اُن کا کوئی قصورنہیں۔

مزید برآں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے نیب کو سفارشات بھجوانے کی سفارش کی ہے، نیب میرٹ پر تحقیقات کرے گی۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت
آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلے وار کرانے کا فیصلہ
سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا اعتراف
عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان
شامی صدر کی ریاض آمد، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر