امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں: اعلیٰ ایرانی عہدیدار

تہران(نیشنل ٹائمز)اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات کو قبول نہیں کرے گا، معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں، ایران اور امریکا جنگ کے خاتمے کیلئے کسی معاہدے تک پہنچنے سے ابھی بہت دور ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی، جس کے بعد جوہری مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثالث ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات کم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ایران امریکی حملوں کی صورت میں خطے اور اس سے باہر بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کا ردعمل خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ خطے سے باہر بھی اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ پہلے ایئر ٹو ایئر میزائل ’’فَاز‘‘ کا کامیاب تجربہ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور
امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں: اعلیٰ ایرانی عہدیدار
کوشش ہے موسم سرما میں عوام کو مناسب قیمت پر گیس فراہم کریں: علی پرویز ملک
پاکستان اور قازقستان کا دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور فضائی رابطوں کے فروغ پر اتفاق
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
ایوان نمائندگان، سینیٹ پر کنٹرول کی جنگ: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا میدان آج سجے گا
مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر