یروشلم(نیشنل ٹائمز)اسرائیل کی مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنما سابق آرمی چیف گادی آئزنکوٹ کو آئندہ وزیراعظم بنانے کی حمایت کے بعد آج منگل کو اہم اجلاس کریں گے۔
آئزنکوٹ کی جماعت یاشر نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے رہنما ہرزلیہ میں ملاقات کرکے آئندہ سیاسی حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات پر غور کریں گے ۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کرسکی۔ انتخابی نتائج کے بعد اپوزیشن اتحاد کا یہ پہلا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ حکومت کی تشکیل اور سیاسی رابطوں کو مربوط بنانے پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔



