کیف(نیشنل ٹائمز) یوکرین کے علاقے زاپوریزیا میں انسانی امداد تقسیم کرنے والے سکول پر روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو امدادی کارکن اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ روسی طیاروں نے سکول پر پہلے کئی بم گرائے ، بعدازاں پناہ گاہ کو دوبارہ نشانہ بنایا جہاں شہری جان بچانے کیلئے موجود تھے ۔ حملے میں سکول کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔



