ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کے تحفظ خراک کے حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست واشنگٹن کی کٹِٹاس کاؤنٹی میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث وہاں سے مرغی کے گوشت اور اس کی مصنوعات کی درآمد معطل کر دی جائے گی۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے محکمہ خوراک و ماحولیاتی حفظان صحت کے تحت فوڈ سیفٹی سنٹر (سی ایف ایس) نے ہانگ کانگ میں صحت عامہ کے تحفظ کے لئے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ علاقے سے مرغی کے گوشت اور اس کی مصنوعات، بشمول مرغی کے انڈوں کی درآمد معطل کر دیں۔
سی ایف ایس کے مطابق یہ فیصلہ عالمی ادارہ برائے صحت حیوانات (ڈبلیو او اے ایچ) کی جانب سے علاقے میں ایچ 5 این 1 وائرس سے پھیلنے والے انتہائی مہلک ایویان انفلوئنزا کی وبا کے بارے میں جاری کردہ اطلاع کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سی ایف ایس نے اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطہ کیا ہے اور وہ عالمی ادارہ برائے حیوانی صحت اور متعلقہ حکام کی جانب سے وبا کے بارے میں جاری کردہ معلومات پر گہری نظر رکھے گا۔ سی ایف ایس کے ترجمان نے کہا کہ صورتحال میں پیش رفت کے مطابق مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔
ہانگ کانگ نے امریکہ کی ایک کاؤنٹی سے مرغی کی مصنوعات کی درآمد معطل کرنے کا اعلان



