اختلاف رائے ہر شہری کا حق ، اپنی سوچ مسلط کرنا قبول نہیں : سرفراز بگٹی

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ہماری وفاداری غیر مشروط ہے، بلوچستان کے حقیقی مسائل اور احساس محرومی کو بنیاد بنا کر گمراہ کن بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔

اختلاف رائے اور سیاسی مطالبات کا حق ہر شہری کو حاصل ہے لیکن بندوق کے ذریعے اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں۔بلوچستان کو اس وقت تین بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں تشدد کو جائز قرار دینے والا بیانیہ، مسلح دہشت گردی اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی شامل ہیں۔ کسی محرومی یا سیاسی اختلاف کو تشدد کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل بندوق نہیں بلکہ تعلیم، مکالمے، سیاسی عمل اور جمہوری رویوں میں ہے ۔لاہور میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد شہریوں کو قتل اور صوبے کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر رہے ہیں، دہشت گردی بلوچستان کی ترقی، معاشی سرگرمیوں اور تعلیم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا شکار ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج
کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
امریکی صدر اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران کیخلاف جنگ، فوجی کارروائیوں پر گفتگو
خطے کے ممالک ایران کیخلاف جنگ کی حمایت نہ کریں، ماضی سے سبق سیکھ چکے: عباس عراقچی
امریکی ریاستی انتخابات: ہیلی سٹیونز کا ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر