افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی تعلقات میں رکاوٹ ہے: وزارت اطلاعات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ افغان طالبان ترجمان کی حالیہ ٹوئٹ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی اصل وجوہات سے چشم پوشی کے مترادف ہے، افغان طالبان قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں خرابی کی بنیادی وجہ کو نظر انداز کر رہی ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ دہشت گردی ایک ریڈ لائن ہے اور شہریوں کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں  یہ بھی کہا گیا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی رکاوٹ ہے، جبکہ افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ذمہ دار ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا تھا  کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات سے مسلسل گریز پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

اِسی طرح دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے پر الزام تراشی اور کھوکھلی یقین دہانیاں بحران کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتیں۔ افغان طالبان قیادت کو دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

بیان میں  کہا گیا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے اور یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے مطابق کیے جائیں گے، پاکستان کی سلامتی کو افغان طالبان حکومت کی بے عملی، ٹال مٹول یا غلط ترجیحات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستانی شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور قومی سلامتی کے معاملے پر پاکستان کے عزم کو کسی قسم کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

دوسری جانب بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ افغان طالبان قیادت کو چاہیے کہ وہ محض بیانات اور یقین دہانیوں کے بجائے اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرے۔



  تازہ ترین   
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج
کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
امریکی صدر اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران کیخلاف جنگ، فوجی کارروائیوں پر گفتگو
خطے کے ممالک ایران کیخلاف جنگ کی حمایت نہ کریں، ماضی سے سبق سیکھ چکے: عباس عراقچی
امریکی ریاستی انتخابات: ہیلی سٹیونز کا ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر