پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی

لاہور(نیشنل ٹائمز) ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تین ملکی ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 127 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، سعد بیگ نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے۔

فخر زمان اور سعد بیگ کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 149 رنز بنے، جس نے پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔

عرفات منہاس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اعظم اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے 17 اور معاذ صداقت نے 5 رنز بنائے۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے کامینڈو مینڈس 131 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ پاون رتھنایاکے نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے قذافی سٹیڈیم میں ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، دونوں کے نام اس میدان میں 23، 23 وکٹیں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، خواجہ عمران نذیر بھی فائنل میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم میں موجود تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج
کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
امریکی صدر اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران کیخلاف جنگ، فوجی کارروائیوں پر گفتگو
خطے کے ممالک ایران کیخلاف جنگ کی حمایت نہ کریں، ماضی سے سبق سیکھ چکے: عباس عراقچی
امریکی ریاستی انتخابات: ہیلی سٹیونز کا ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر