پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں ڈاک کے ذریعہ ووٹ کاسٹ کیا ،پوپ کاحق رائے دہی استعمال کرنے کا پہلا واقعہ

ویٹیکن سٹی(نیشنل ٹائمز)پوپ لیو چہاردہم نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے ، کسی بھی پوپ کے سیاسی انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔۔۔

دنیا بھر کے ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا، جن کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافات بھی سامنے آ چکے ہیں، نے شکاگو میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ویٹیکن نے جمعے کو اس کی تصدیق کی ہے ۔ویٹیکن کے مطابق شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ، ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ جمہوری عمل میں شہریوں کی شرکت ان کا حق بھی ہے اور ذمہ داری بھی،ویٹیکن نے بتایا کہ پوپ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پیرو میں قیام کے دوران بھی انہوں نے جب کبھی ووٹ ڈالنے کی اہلیت حاصل کی، اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔



  تازہ ترین   
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج
کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
امریکی صدر اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران کیخلاف جنگ، فوجی کارروائیوں پر گفتگو
خطے کے ممالک ایران کیخلاف جنگ کی حمایت نہ کریں، ماضی سے سبق سیکھ چکے: عباس عراقچی
امریکی ریاستی انتخابات: ہیلی سٹیونز کا ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر