اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان محکمہ ریلویز نے واضح کیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 15 ستمبر تک ٹرینوں پر سفر کی اجازت ہوگی، اس کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔محکمہ ریلویز نے بھی کورونا ویکسینیشن کے حوالیسے مہم تیز کر دی ہے، ترجمان محکمہ ریلویزکے مطابق ویکسینیشن موبائل ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی،ترجمان کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 15 ستمبر کے بعد ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اگر کوئی مسافر بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہواتو عملے کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
کس تاریخ کے بعد بغیر ویکسی نیشن ٹکٹ نہیں ملے گا؟ پاکستان ریلوے کا اہم اعلان



