حالات تیزی سے بدلنے والے ہیں ، نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے ، خواجہ آصف کا دعویٰ

سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ(ن )کےمرکزی رہنمااورممبرقومی اسمبلی خواجہ محمدآصف نےکہاہےکہ حالات تیزی سےبدلنےوالے ہیں ، بہت جلدنواز شریف پاکستان آجائیں گے ، عوام سے رابطہ مہم کا آ غا ز کریں گے، میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے ، جنہوں نے مسلم لیگ ن کےلئے گڑھے کھودے، وہ اب خود ان گڑھوں میں گرنے والے ہیں ،موجودہ حکومت کا اصل مقصد انتقام اور مافیا کو پالنا ہے، ہمارا ماضی بھی بے داغ تھا ،حال بھی بے داغ ہے اور مستقبل بھی بے داغ رہے گا۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ جتنی کرپشن موجود حکومت میں ہو رہی ہے ،اس کی ماضی میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ،وزیراعظم عمران خان پر قوم رتی بھر اعتماد نہیں کرتی کیونکہ عوام کو بخوبی پتہ چل گیا ہے کہ ان کا وزیر اعظم یو ٹرن لینے کا بادشاہ ہے،عوام تو دن رات مو جودہ حکومت سے جان چھڑانے کے لئے دعائیں کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں اور نہ کوئی گروہ بندی ہے بلکہ سب ایک ہیں اور ایک ایجنڈے اور پلیٹ فارم پر کام کر رہے ہیں، جو لوگ اختلاف اور گروہ بندی کی باتیں کر رہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ سابق وزیردفاع نے کہا کہ میرے خلاف نیب میں جو انکوائریاں چل رہی ہیں ان انکوائریوں میں سرخرو ہوں گا،میں حکمرانوں کو واضح کر ناچاہتاہوں کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں،مسلم لیگ ن کےخلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے اور جھوٹی انکوائریاں و جھوٹے مقدمات دائر کرنے سے پرہیز کریں ورنہ آ نے والے کل کو حساب دینا پڑے گا اور اس حساب میں کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی اور آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی کر کے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دلوائی ، اب حکومت 12 ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا پلان بنا چکی ہے، اگر ایسا ہوا تو مسلم لیگ ن اپنا رد عمل کر ے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) اب حکومت کا خاتمہ کر کے دم لے گی، پیپلزپارٹی نا قابل اعتبار ہے اور اس نے ہمیشہ دھوکہ دیا لیکن مسلم لیگ ن موجودہ حکومت کے خلاف اپنا مشن جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر