نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک

ترابا(نیشنل ٹائمز) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست ترابا کے گاؤں بناری میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حملہ جمعہ کی سہ پہر کیا گیا جبکہ پولیس نے تصدیق کی کہ مسلح افراد کے ایک بڑے گروہ نے گاؤں پر دھاوا بولا، حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی اور دکانوں سے اشیائے خورونوش لوٹ لیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدائی طور پر 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم ہفتے کے روز مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 40 ہو گئی۔

شمالی نائیجیریا میں حالیہ عرصے کے دوران مسلح جرائم پیشہ گروہوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جو دیہات پر دھاوا بولنے، شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کرنے اور مویشی چوری کرنے میں ملوث ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ امریکا، اسرائیل میں انتخابات ہونے کے بعد ایران پر بڑے حملے کر سکتے ہیں: امریکی جریدہ
فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے جیسے گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر