23سال بعد پاکستانی صدرکا دورہ جرمنی، والہانہ استقبالیہ تقریب

برلن(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری کی جرمن وزارت دفاع آمد پر جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر   نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔ صدر مملکت جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ 23 سال بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ جرمنی ہے ۔ واضح رہے کہ رواں برس پاکستان اور جرمنی اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔ صدر مملکت دورہ جرمنی کے دوران ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ جرمنی کے صدر اور اعلیٰ جرمن حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال اور معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ کو نئی جہت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ امریکا، اسرائیل میں انتخابات ہونے کے بعد ایران پر بڑے حملے کر سکتے ہیں: امریکی جریدہ
فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے جیسے گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر