بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ امریکی فریق کو منڈی کی معیشت کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اداروں کے درمیان معمول کے اقتصادی و تجارتی تعاون میں خلل ڈالنا بند اور عالمی صنعتی و ترسیلی نظام کا سنجیدگی سے استحکام یقینی بنانا چاہیے۔
ماؤ نے یہ بیان جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس وقت دیا جب ان سے ان میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا جن کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے امریکہ کے بیرون ملک سرمایہ کاری کے سکیورٹی پروگرام کے تحت بائیو ٹیکنالوجی کو ممنوعہ ٹیکنالوجی کی ایک نئی قسم کے طور پر شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ قومی سلامتی کا تصور عام کرنے، مخصوص ممالک کو نشانہ بنانے کے لئے امتیازی تدابیر اختیار کرنے اور اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں پر من مانی اور پابندیاں عائد کرنے کا عمل کسی کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اس اقدام کا باریک بینی سے جائزہ لے گا اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔
امریکہ معمول کے اقتصادی و تجارتی تعاون میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ بند کرے، چین کی تاکید



