بل کلنٹن کی مسلم مخالف بیانیے پر ٹرمپ پر کڑی تنقید

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر بدنام کرنے پر صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ جنوبی فلوریڈا کے ایک  گرجا گھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کہ میں مسلمانوں کو محض مذہب کی وجہ سے بدنام کرنے والوں سے تنگ آچکا ہوں ۔ انہوں نے قرآن مجید کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کرنے کا مقصد ایک دوسرے کو پہچاننا ہے ، نہ کہ حقیر سمجھنا ہے ۔ کلنٹن کے مطابق ہر مذہب میں برے عناصر موجود ہوتے ہیں اور سب انسان خامیوں کے حامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی نے 15 برس کی عمر میں قرآن مجید کی مکمل تعلیم حاصل کرلی تھی، مجھے اس نے بتایا تھا کہ قرآن اس بات کا درس دیتا ہے کہ اللہ تعالی نے انسانوں کو قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئے ، کیونکہ ہر مذہب میں برے عناصر موجود ہوتے ہیں، ہم سب خامیوں کے حامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر