انتخابات:نیتن یاہو کوسابق فوجی سربراہ سے سخت مقابلے کاسامنا

یروشلم (نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو آئندہ انتخابات میں سابق آرمی چیف گادی آئیزن کوٹ سے سخت مقابلے کا سامنا ہے ۔ 66 سالہ آیزن کوٹ نے نیتن یاہو کی تقسیم پر مبنی سیاست کے برعکس اسرائیلیوں کو متحد کرنے اور عالمی سطح پر اسرائیل کا تشخص بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف کارروائی کے حامی ہیں۔ تاہم انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت بھی کی ہے ۔ آئیزن کوٹ 2015 سے 2019 تک اسرائیلی فوج کے سربراہ رہے ۔نیتن یاہو نے 27 اکتوبر کو انتخابی نقصان سے بچنے کیلئے چھوٹی جماعتوں پر دستبرداری کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوششیں تیز کر دیں ،سروے کے مطابق نیتن یاہو کو خدشہ ہے کہ انتخابی حد پوری نہ کرنے والی جماعتیں دائیں بازو کے ووٹ تقسیم کردیں گی۔ وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے بھی امچا اسرائیل پارٹی کے بانی اوفر ونٹر کو دستبرداری کے بدلے آئندہ حکومت میں وزارت دینے کی پیشکش کی ہے ، تاہم ونٹر نے انکار کردیا۔ نیتن یاہو نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے رواں ماہ ایران پر اسرائیلی حملے کے منصوبے کو روک دیا تھا۔فنانشل ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ اسرائیلی فوج 10 اور 11 اکتوبر کو ایران پر حملے کے لیے تیار تھی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ امریکا، اسرائیل میں انتخابات ہونے کے بعد ایران پر بڑے حملے کر سکتے ہیں: امریکی جریدہ
فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے جیسے گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر