اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور

استنبول(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر پر مشتمل گروپ کے وزرائے خارجہ کی فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں خلیجی خطے کی موجودہ علاقائی صورتحال اور اس کے سماجی و معاشی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، شرکاء نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارتی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصبوں کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں شریک تمام وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال پر مشاورت اور باہمی روابط کو مؤثر بنانے کے لیے اس نوعیت کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ اجلاس ترکیہ کی میزبانی میں استنبول میں منعقد ہوا، جس میں آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امور اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ 



  تازہ ترین   
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل
اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور
گوادر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 10 دہشت گرد جہنم واصل
فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
لاہور: مزنگ میں موٹر سائیکل سوار شخص کا سکوٹی چلانے والی لڑکی پر بدترین تشدد
گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر