سید علی گیلانی سری نگر میں سپرد خاک، بھارت نے وادی میں غیر اعلانیہ کرفیو لگادیا

سری نگر(نیشنل ٹائمز)کشمیر کی آزادی کے سب سے معتبر اور بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو سپرد خاک کردیا گیا ہے جب کہ بھارت نے اس موقع پر بھی کشمیریوں کو آواز دبانے کے لیے وادی میں ٖغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی شاہ گیلانی کو نماز فجر سے قبل سری نگر کی حیدرپورہ جامع مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا، انہیں ان کے 2 بیٹوں ڈاکٹر سید نعیم گیلانی اور سید نسیم گیلانی نے لحد میں اتارا۔حریت رہنماؤں اور عوام کو نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت سے روکنے کے لیے جامع مسجد اور سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب بھارتی قابض فوج اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ اور محلے دار ہی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرسکے۔ تاہم اس دوران بھی کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعروں کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔سید علی گیلانی کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد گزشتہ رات ہی قابض بھارتی انتظامیہ نے سری نگر سمیت وادی بھر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا تھا۔ موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت سلب کرلی گئی ہے۔ عظیم حریت رہنما کے گھر کے اطراف سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔دوسری جانب سید علی شاہ گیلانی کے آبائی ضلع سوپور میں بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ بھارتی فوج اور دیگر نیم فوجی دستوں کو سڑکوں اور چوراہوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے، ان کے انتقال پر وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت ملک کی تمام اہم شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان کے انتقال پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر ایک روزہ سوگ منایا جارہا ہے اور قومی پرچم کو سرنگوں رکھا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر