سید علی گیلانی کے انتقال پرسراج الحق غمزدہ، ملک بھر میں غائبانہ نمازِ جنازہ کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بزرگ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ اور اس صدی کےعظیم مجاہدآزادی، سب سےبڑے پاکستانی اور دنیا بھر کےحریت پسندوں کےلیے امید و حوصلےکا مرکز تھے، پاکستان آج اپنے سب سےوفادار بیٹے سےمحروم ہوا ہے، بھارتی سامراج کے سامنے ان کی جدوجہد تاریخ میں ایک ضرب المثل کے طور پر ہمیشہ موجود رہےگی۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنے پیچھے لاکھوں آزادی کے متوالوں کو چھوڑا ہے جو ان کا مشن جاری رکھیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے جس خواب کو سید علی گیلانی نے پوری زندگی سینے سے لگائے رکھا، وہ ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ان شاء اللہ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے اپیل ہے کل ہر شہر اور قصبے میں قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے۔دوسری طرف جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کل ملک بھر میں سید علی گیلانی کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں بعد نماز ظہر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق منصورہ میں غائبانہ نماز جنازہ پڑھائیں گے۔یاد رہے کہ عظیم کشمیری حریت پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے بہت عرصہ پہلے خود کو ’شہیدوں کے قبرستان‘ میں دفن کیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم فوری طور پر یہ واضح نھیں کہ قابض بھارتی حکام اس کی اجازت دیں گے یا نھیں؟سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کی خبر ملتے ہی قابض بھارتی سرکار نے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔دوسری طرف برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سید علی گیلانی کے اجداد مشرق وسطی سے ہجرت کر کے کشمیر میں آباد ہوئے تھے، وہ شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں ڈُورو گاوں کے ایک آسودہ حال گھرانے میں 29 ستمبر 1929ء کو پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سوپور میں حاصل کرنے کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیےاورینٹل کالج لاہور چلےگئے،جہاں وہ جماعت اسلامی کےبانی مولانامودودیؒ کےخیالات اورعلامہ اقبالؒ کی شاعری سےبےحدمتاثرہوکرلوٹے،واپسی پر انھوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی،شعر و سخن سے شغف اور حُسنِ خطابت کی وجہ سے بہت جلد جماعت کے اہم رہنما کے طور مشہور ہوگئے۔ انھوں نے 1972ء،1977ءاور1987ءمیں جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا، مقامی اسمبلی میں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کی وکالت کرتے رہے، تاہم 87 رُکنی ایوان میں جماعت کو چند سیٹیں ہی ملتی تھیں لہذا اُن کی سیاست اسمبلی کے اندر حاشیئے پر ہی رہی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر