جسٹس جاوید اقبال کی قیادت مین لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کی شاندار کارکردگی،31 اگست تک5853کیسز نمٹادیئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31 اگست 2021 تک 5853کیسز نمٹا دیئے۔ اگست 2021 کے حوالہ سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اگست 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8100کیسز موصول ہوئے تھے جن میں سے اگست2021کے دوران 22نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8122 ہوگئی۔ جن میں سے قومی کمیشن نے31 اگست 2021 تک5853 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں جبکہ اگست میں 56 کیسز نمٹائے گئے ۔ قومی کمیشن نے اگست 2021کے دوران اسلام آباد ، کوئٹہ ، کراچی اور لاہورمیں سماعتیں کیں جس کے نتیجہ میں پنجاب میں 14 کیسز، سندھ میں 9 کیسز، کے پی کے میں 17 کیسز اور صوبہ بلوچستان میں 14 کیسز جبکہ اسلام آباد میں 2 کیسز نمٹائے گئے۔ جسٹس (ر) ضیا پرویز کی کمیشن کے ممبر کے طور پر تعیناتی کے بعد کمیشن کراچی میں مکمل فعال ہو چکا ہے۔ قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ممبر محمد شریف ورک کے ہمراہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے متعلق لاہور میں سماعتیں کیں۔ سینئر ممبر قومی کمیشن جسٹس فضل الرحمن نے 23 سے 28 اگست کے دوران کوئٹہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورہ کے دوران 61 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے۔ انہوں نے ان میں سے 14 کیسز نمٹائے۔ کوئٹہ میں کمیشن کا سب آفس قائم کیا جا رہا ہے جو کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی سہولت کیلئے کوئٹہ میں باقاعدگی سے کیسز کی سماعت کرے گا۔ لاپتہ افراد کے لواحقین نے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اور لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کے دیگر معزز ممبران کی ان کے رشتہ داروں کی ان کی گھروں کو واپس کی کوششوں کو سراہا۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے چئیرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر