18 سال سے کم عمر افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔این سی او سی کے مطابق کم قوت مدافعت والے 12 سے 17 سال والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائنز آج سے نافذ العمل ہوں گی۔این سی او سی کے مطابق 18 سال سے کم عمر کی رجسٹریشن کیلئے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نمبر استعمال کیا جائے گا۔گائڈ لائنز کے مطابق ویکسین لگوانے والوں کو کم قوت مدافعت کے میڈیکل دستاویزات بطور ثبوت دینا ہوں گے، 17 سال سے کم عمر افراد کو فائزر لگائی جائے گی۔ملک بھر میں قائم مختلف ویکسین سینٹرز میں 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، اب 18 برس سے کم عمر افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ویکسین لگوانے کے خواہشمند کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروانے کے لیے تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کے بارے میں جلد آگاہ کردیا جائے گا۔دوسری جانب ملک بھر میں بیرون ممالک جانے والے 12 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا۔بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے بیرون ممالک جانے کا دستاویزی ثبوت جمع کرانا ہوگا، ایک بوسٹر ڈوز کی قیمت 1270 روپے ہوگی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر