امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ تباہ کن فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی ریاست ٹینیسی کی یونیورسٹی میں ریزرو آفیسرز ٹریننگ کور کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ اپنے جوہری عزائم ترک کر دے، ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کی میز پر اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہوتا ہے یا امریکی فوجی کارروائی کا سامنا کرتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ تہران فوجی کارروائی سے بچنے کے لئے روایتی میزائلوں کا بڑا ذخیرہ تیار کر رہا ہے جبکہ جوہری عزائم بھی برقرار ہیں، مخالف قوتوں کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی فوجی طاقت ضروری ہے۔

ہیگسیتھ نے ایران پر حزب اللہ اور یمن کے حوثی گروپ کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا، ان کے مطابق واشنگٹن نے امریکی فوجیوں اور بحری جہازوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا لاطینی امریکا میں ایران، چین اور روس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے وینزویلا میں امریکی آپریشن کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے طویل مدتی اثرات مرتب ہوں گے اور وینزویلا تیل کے ذخائر کے باعث امریکا کے لئے تزویراتی اہمیت رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر