فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار

پیرس(نیشنل ٹائمز)فرانس میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے مظاہروں میں شرکت کی، لوٹ مار اور ہنگامہ آرائی بھی کرتے رہئے، حکام نے 400 افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے بتایا کہ مظاہروں میں پانچ لاکھ 50 ہزار افراد نے شرکت کی جن میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد پیرس میں تھے، 400 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ان میں زیادہ تر بالغ تھے جن کا طلبہ تحریک سے کوئی تعلق نہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 60 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے تشدد کا ذمہ دار انتہا پسند بائیں بازو کے افراد کو قرار دیا، انہوں نے کہا عوامی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی واضح خواہش موجود تھی، لوٹ مار یا لوٹ مار کی کوششوں کے واقعات کئی شہروں میں ریکارڈ کئے گئے، جن میں پیرس، روآن، نانت، تولوز اور مارسی بھی شامل ہیں۔

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فرانس میں ’تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں، جو بھی صوبائی انتظامیہ کے دفاتر اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچانے، ان پر حملوں اور بلدیاتی دفاتر میں لوٹ میں ملوث ہیں انہیں سزا دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر