غربت کی کمی کے لئے چینی صدر کی کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد دنیا بھر میں توجہ کا مرکز

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک بار کہا تھا کہ غربت کا خاتمہ “پوری انسانیت کا مشترکہ خواب ہے”۔
2021 میں چین کی جانب سے غربت کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی کے اعلان کے پانچ سال بعد بھی غربت میں کمی کے لئے اختیار کیا گیا اس کا طریقہ کار دنیا بھر میں ان کوششوں کے لئے رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
غربت کے خاتمے کے لئے شی جن پھنگ کی جدوجہد کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ اس کا آغاز غریب دیہی علاقوں میں ان کی ابتدائی خدمات سے ہوا، بعد ازاں انہوں نے ملک گیر مہم کی قیادت کی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لئے بھی کوششیں جاری رکھیں۔ ان کی یہ طویل جدوجہد ہفتے کو غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایک بار پھر توجہ کا مرکز ہے۔
شی جن پھنگ نے 1988 میں چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے علاقے ننگ دے کی ترقی سے متعلق ایک مضمون میں لکھا تھا کہ پرندے کا کمزور بچہ بھی سب سے پہلے اڑ سکتا ہے اور غریب ترین لوگ بھی سب سے پہلے خوشحال بن سکتے ہیں۔
اگلی گرمیوں میں شی جن پھنگ جو اس وقت ننگ دے میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری تھے، گاڑی پر اور پیدل سفر کرتے ہوئے دور افتادہ پہاڑی علاقے شیا دانگ پہنچے، جہاں سڑک نہ ہونے کے باعث آمدورفت ممکن نہیں تھی۔
شی جن پھنگ نے شیا دانگ کے دو مزید دورے کئے اور وہاں سڑکوں، بجلی اور پانی کی فراہمی کے مسائل حل کرنے میں مدد دی۔ 2019 میں علاقے کے رہائشیوں نے انہیں خط لکھ کر آگاہ کیا کہ ان کی بستی غربت سے نکل چکی ہے جس پر شی جن پھنگ نے انہیں مبارک باد دی۔
چین کی قیادت سنبھالنے کے بعد بھی شی جن پھنگ نے غربت میں کمی کے لئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے غربت کے خاتمے سے متعلق 50 سے زائد معائنہ دورے اور تحقیقی دورے کئے اور ملک کے انتہائی غربت سے متاثرہ 14بڑے علاقوں کا دورہ کیا۔
فروری 2018 میں شی جن پھنگ نے صوبہ سیچھوان کی ژاؤجوئے کاؤنٹی میں غربت کا شکار یی برادری کے خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان کے حالات زندگی کے بارے میں دریافت کیا اور دیہاتیوں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر غربت کے خاتمے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر میں کسی بھی گروہ یا خاندان کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔
25 فروری 2021 کو شی جن پھنگ نے چین میں غربت کے خلاف جنگ میں “مکمل کامیابی” کا اعلان کیا۔ آٹھ برسوں کے دوران دیہی علاقوں کے تقریباً 10 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا گیا، جس کے نتیجے میں چین اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے میں مقرر کردہ غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس کامیابی پر شی جن پھنگ کو مبارک باد کے خط میں اسے پوری عالمی برادری کے لئے امید اور ترغیب کا باعث قرار دیا۔
غربت میں کمی کے لئے چین کے تجربات نے دنیا بھر کے رہنماؤں کی توجہ حاصل کی ہے۔ ان میں سے بعض نے شی جن پھنگ کی تحریروں سے رہنمائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان مقامات کا دورہ بھی کیا ہے جہاں ان کے نظریات پر عملدرآمد کیا گیا۔
غربت میں کمی اور اقتصادی ترقی سے متعلق شی جن پھنگ کے ابتدائی نظریات کو کتاب “غربت سے نجات” میں جمع کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں 1988 سے 1990 کے دوران ننگ دے میں ان کی ذمہ داریوں کے عرصے میں کی گئی تقاریر، مضامین اور انٹرویوز شامل ہیں۔ کتاب کے عنوان کی وضاحت کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے لکھا کہ اس کا بنیادی مقصد “غربت کی ذہنیت” اور ” غربت کی سوچ” کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔
2023 میں شائع ہونے والے کتاب کے ازبک ایڈیشن کے دیباچے میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے کہا کہ پہلی بار اشاعت کے تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود یہ کتاب ریاستی اور سماجی نظم و نسق کے لئے رہنمائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اس ماہ چین کے دورے کے دوران بوٹسوانا کے صدر دوما گیڈین بوکو نے صوبہ فوجیان کے شہروں فوزو اور ننگ دے کا دورہ کیا، جہاں شی جن پھنگ ماضی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے غربت میں کمی سے متعلق ایک نمائش بھی دیکھی۔ بیجنگ میں شی جن پھنگ سے بات چیت کے دوران بوکو نے چین کی ترقی کو اقتصادی اور سیاسی میدان میں ایک ایسا معجزہ قرار دیا جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا
کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر