سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا

ایبٹ آباد(نیشنل ٹائمز) کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ کیڈٹس ملکی سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، عملی زندگی کے آغاز میں آپ کو ہر روز چیلنجز کا سامنا ہو گا۔

جنرل عامر رضا نے کہا کہ کیڈٹس عملی زندگی میں پیش آآنے والے چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کریں، دیانت داری، بہادری اور جرات قیادت کے اہم اصول ہیں، خواتین کی شرکت باعث افتخار ہے، افواجِ پاکستان نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا ثالثی کردار دنیا بھر نے دیکھا، خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا۔

 کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں، پاکستان کی افواج ملک کےچپے چپے کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سرحد پارسے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل طلب معاملہ ہے، خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرنا ضروری ہے، فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی بند ہونی چاہئے۔

جنرل سید عامر رضا نے کیڈٹس سے کہا کہ ہمارے بہادرجوان ملک کے تحفظ کیلئےاپنی جانیں قربان کررہے ہیں، آپ کے کندھوں پرملک کی سلامتی،وقار اورتحفظ کی بھاری ذمہ داری ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں 154ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس پاس آئوٹ ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش، عراق، مالدیپ، فلسطین، قطر، سری لنکا، تاجکستان اور یمن سمیت متعدد دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن کی۔

کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی اور ریویوئنگ آفیسر شرکت کی، پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازی شمشمیر 154ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد جنید جبار کو دی گئی، صدارتی گولڈ میڈل 154ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین سینئر انڈر آفیسر سید حسن عباس کو دی گئی۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا
کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر