ڈار ،سعودی سفیرکی ملاقات،تعاون مستحکم کرنے کا عزم

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے نامزد سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ  برادرانہ تعلقات اور سٹر ٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ترقی اور خوشحالی کے لئے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ، سعودی سفیر نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے ۔ دریں اثنا اسحاق ڈار نے اقتصادی ترقی، تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لئے جدید سول ایوی ایشن کے شعبے کی سٹر ٹیجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو جاری منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور عالمی حفاظتی و آپریشنل معیارات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوی ایشن کے شعبے میں پیشرفت اور اہم ترجیحات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا، جس میں آپریشنل فریم ورک، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور فضائی رابطوں کے فروغ سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا
کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر