اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا :حافظ نعیم

گجرات(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ریاست اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی، اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا  رکھا ہے ، بڑے بڑے سرمایہ دار غریبوں کا استحصال کر رہے ہیں۔گجرات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے بنو قابل پروگرام کی پہلی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیوروکریسی اور جاگیرداروں پر مشتمل اشرافیہ موجود ہے ، زراعت، معیشت سمیت ہر چیز اشرافیہ کے کنٹرول میں ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک کا تعلیمی نظام اپ ڈیٹڈ نہیں ہے ، پاکستان میں اس وقت پونے تین کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، صرف پنجاب میں ایک کروڑ 18 لاکھ بچے سکول نہیں جا رہے جبکہ صوبے کے 70 فیصد سرکاری سکولوں میں واش رومز کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ پنجاب میں نویں جماعت کے 52 فیصد طلبا فیل ہو گئے ، سندھ کے سکولوں کی حالت اس سے بھی بری ہے ، صرف اشتہارات میں پنجاب کی ترقی دکھائی جاتی ہے ، مریم نواز نے 11 ہزار سکول بیچ دیئے جبکہ 25 ہزار کا ہدف ہے ۔ پاکستان میں حقیقی مسائل پر کوئی بھی سیاست نہیں کرتا، تعلیم اور مہنگائی پر کوئی جماعت بھی نہیں نکلتی، زراعت تباہ ہو رہی ہے ، عوام پس رہے ہیں لیکن کسی کو فکر ہی نہیں۔ یہاں ان لوگوں سے بھی ٹیکس لیا جاتا ہے جن کی آمدن کچھ بھی نہیں ہوتی، یہ غریبوں اور مڈل کلاس طبقے کو لوٹ رہے ہیں، ملک میں مفت تعلیم تو چھوڑیے ، مہنگی تعلیم بھی معیاری نہیں ملتی۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا
کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر