چھانگ چھون میں سرمائی یونیورسیڈ گیمز 2027 میں ریکارڈ شرکت متوقع

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون میں 2027 کے سرمائی یونیورسیڈ گیمز کے لئے 63 ممالک اور خطوں سے ریکارڈ 3 ہزار 716 شرکاء نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
سرمائی یونیورسیڈ گیمز 2027 کے منتظمین کے مطابق یہ گیمز 25 جنوری تک جاری رہیں گے، جن میں 12 کھیلوں کے شعبوں میں تمغوں کے لئے 97 مقابلے ہوں گے۔منتظمین کے مطابق رجسٹریشن کرانے والوں کی یہ تعداد سرمائی یونیورسیڈ گیمز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
چین کا دستہ تقریباً 400 ارکان پر مشتمل ہے جس میں لگ بھگ 240 کھلاڑی شامل ہیں۔ چینی دستہ 12 میں سے 11 کھیلوں میں حصہ لے رہاہے جبکہ آئس ہاکی واحد کھیل ہوگا جس میں چین شرکت نہیں کرے گا۔
چین کی کرلنگ کھلاڑی ڈونگ زی چھی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چھانگ چھون سرمائی یونیورسیڈ گیمز مزید نوجوانوں کو آیس اینڈ سنو گیمز میں دلچسپی لینے، ان میں حصہ لینے اور ان کے ساتھ مستقل وابستگی پیدا کرنے کی ترغیب دیں گے۔
کرلنگ کے مقابلے 12 جنوری سے جاری ہیں جو کھیلوں کی باضابطہ افتتاحی تقریب سے تین روز قبل ہے جبکہ برف کے مختصر ٹریک پر تیز رفتار اسکیٹنگ ، تیز رفتار اسکیٹنگ ، فری سٹائل اسکینگ اور ایریلز سمیت مقبول کھیلوں کے مقابلے ہفتہ وار تعطیلات کے دوران منعقد ہوں گے۔
منتظمین نے بتایا کہ تیاریوں میں اخراجات کی بچت اور پائیداری کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ مقابلوں کے تمام 13 مقامات کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کے بجائے پہلے سے موجود سہولیات کو بہتر کرکے تیار کیا گیا ہے۔
کھیلوں کے اختتام کے بعد بھی یہ مقامات عوام کے لئے کھلے رہیں گے اور پیشہ ورانہ تربیت، کھیلوں کے مقابلوں اور تفریحی سرمائی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہوں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ امریکا، اسرائیل میں انتخابات ہونے کے بعد ایران پر بڑے حملے کر سکتے ہیں: امریکی جریدہ
فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے جیسے گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر