ہانگ کانگ(نیشنل ٹائمز)معروف ڈچ مصور ونسنٹ وان گوگ کی پینٹنگ چھ دہائیوں بعد پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔۔
، جسے دیکھنے کے لیے ہانگ کانگ کی ایک گیلری کے باہر سینکڑوں افراد قطار میں کھڑے ہوگئے ۔ ‘‘چیسٹنٹ ٹریز اِن بلوسم’’ نامی یہ فن پارہ 18 نومبر کو نیویارک میں نیلام ہوگا، جہاں نیلام گھر سوتھبیز کو اس کی قیمت تقریباً 18 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے ۔1890 میں تخلیق کی گئی یہ پینٹنگ وان گوگ کی زندگی کے آخری دو ماہ کی تخلیق ہے ۔ اس میں پھولوں سے لدے شاہ بلوط کے درخت اور قریب سے گزرتے افراد دکھائے گئے ہیں۔ موجودہ ریکارڈ کے مطابق وان گوگ کی ایک پینٹنگ 2022 میں 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔



