بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغامات دینا بند کرنا چاہیے۔
ماؤ نے منگل کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کو چلانے کا بنیادی ضابطہ، عالمی برادری میں وسیع اتفاق رائے اور چین۔امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’امریکہ کو ایک چین کے اصول اور چین۔امریکہ کے درمیان جاری کردہ 3 مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی پابندی کرنی چاہیے، تائیوان کے معاملے کو احتیاط سے نمٹانا چاہیے اور ’تائیوان کی آزادی‘ کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغامات دینا بند کرنا چاہیے۔‘‘
امریکہ “تائیوان کی آزادی” کی حامی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغامات دینا بند کرے، چینی وزارت خارجہ



