نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)سیشن عدالت نے سائبر کرائم کیس میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی۔ادکارہ عائشہ ثناء کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل نے مقدمہ درج کر رکھاہے۔ عائشہ ثنا ء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثنا ء نے میری بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔مدعی کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ عائشہ ثنا ء نےایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا جس سے میری فیملی کی بدنامی ہوئی۔ عائشہ ثنا ء کیخلاف کیس کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے، سماعت کیلئے عدالت نے اداکارہ کو طلب کر رکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئی جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر