بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت انصاف نے چینی کاروباری اداروں اور شہریوں کے لیے متعلقہ غیر ملکی قانونی وسائل پر مشتمل ایک عوامی ڈیٹا بیس کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس میں غیر ملکی قوانین کے چینی ترجموں اور غیر ملکی معاملات سے متعلق اہم مقدمات شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق “لیکس کام”نامی اس ڈیٹا بیس نے جولائی میں شروع ہونے والے پائلٹ پروجیکٹ کے بعد مکمل طور پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی قانونی امور کے ذمہ دار وزارتی اہلکار ژینگ وی نے بیجنگ میں ایک میڈیا کانفرنس کو بتایا کہ اس ڈیٹا بیس میں اس وقت 187 ممالک کا احاطہ کرنے والے 1,500 سے زائد قانونی وسائل کے اندراج اور غیر ملکی معاملات سے متعلق 1,800 سے زائد چینی قوانین اور قواعد و ضوابط شامل ہیں۔
ژینگ وی نے کہا کہ ہماری تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کاروباری اداروں اور شہریوں کو اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی قانونی وسائل سمیت خارجہ امور کے قوانین و ضوابط، غیر ملکی قوانین اور بیرون ملک توسیع کرنے والے اداروں کے اہم مقدمات تک آسان رسائی کی بہت زیادہ طلب ہے۔
ژینگ کے مطابق صارفین ڈیٹا بیس کی ویب سائٹ کے ذریعے خارجہ امور پر سوالات بھی جمع کرا سکتے ہیں جس کا جواب ذخیرہِ شدہ معلومات کی بنیاد پر مصنوعی ذہانت یا اس پلیٹ فارم سے وابستہ قانونی ماہرین کی ٹیم فراہم کرتی ہے۔
چینی نائب وزیرِ انصاف وو یان جون کے مطابق لیکس کام کا آغاز اپنے کاروباری اداروں اور شہریوں کے لیے خارجہ امور سے متعلق قانونی خدمات کو فروغ دینے اور عمومی سطح پر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی چین کی کوششوں کا حصہ ہے۔
چین نے کاروباری اداروں کے مفادات کے بہتر تحفظ کے لیے متعلقہ غیر ملکی عوامی قوانین کا ڈیٹا بیس جاری کر دیا



