فضل الرحمن کی وزیراعظم سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنمائوں کے بھی رابطے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمن شہباز شریف کی دعوت پر وزیراعظم ہاؤس پہنچے، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے فی الحال ایمرجنسی نافذ نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی ،انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے سیاسی معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے پر زور دیا۔

فضل الرحمن نے سیاسی تناؤ کم کرنے اور اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے کر بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کا تجویز دی ۔قبل ازیں وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمن کی رہائشگا ہ پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی قیادت کو ایمرجنسی سے متعلق حکومتی پیغام پہنچایا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر