مریم نواز کا عوام کو ہر صورت سستاآٹا اور گندم مہیا کرنے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کے نرخ بڑھنے پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیدیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں فلور ملوں کو 3800 روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے ، عوام کو سستے آٹے کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس کے دوران مارکیٹ میں آٹے اورگندم کے نرخ میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر اظہار تشویش کیا گیا اورعوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر