مشاورت کے بعد کل دوبارہ لانگ مارچ کا اعلان، فیصلہ سڑکوں پر ہوگا : حافظ نعیم

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر کو مشاورت کے بعد اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے ، فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ ، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ ، ڈپٹی سیکرٹری شیخ عثمان فاروق، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، اسلامک لائرز موومنٹ کے صدر اسد منظور بٹ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لیوی کے خلاف بیالیس دن دھرنے دئیے ، ملک گیر جلسے اور دستخطی مہم جاری ہے ، کل اوکاڑہ میں جلسہ ہوگا ، وزرا لیوی ختم نہ کرنے کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں، وزیراعظم پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر لیوی ختم نہیں ہوتی تو ہمیں ان سے ملاقات کا کوئی شوق نہیں ہے۔

حکمران ہمیں کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے ، جب یہ خود عیاشیاں کرتے ہیں تو آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں ہوتا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے گیارہ ارب کا جہاز خرید لیا اور کہا جاتا ہے کہ جہاز خرید لیا تو کیا ہوا؟ ان کے رویوں کو دیکھیں، یہ فارم سینتالیس کے حکمران من مانیاں کررہے ہیں ، بلاول ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ ہے ، پی پی سے کراچی سمیت پورے سندھ کے عوام نفرت کرتے ہیں، پی پی کراچی سے تمام سیٹیں ہار گئی تھی، بلدیاتی انتخاب میں بھی اسے شکست ہوئی ، انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے میئرکراچی کی سیٹ پر قبضہ کرلیا۔ مریم نواز نے گیارہ ہزار سکولوں کو فروخت کردیا ، پچیس ہزار برائے فروخت ہیں۔

پنجاب کی زراعت تباہ کردی گئی ، ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں فی بوری تین ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا، آٹا پنجاب میں چھ ہزار روپے من سے اوپر فروخت ہورہا ہے ، گندم پانچ ہزار فی من سے اوپر چلی گئی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ساٹھ فیصد تک کرپشن ہورہی ہے ، بلاول کہہ رہے ہیں پروگرام کو مزید وسیع کریں گے ، یہ قوم کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں، سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے تیل کی فی بیرل قیمت میں پانچ ڈالر کمی کا اعلان کیا ہے ، حکمران اس سے فائدہ اٹھائیں۔ کارکن تیاری کریں ، حکومت لوگوں کو ریلیف نہیں دیتی تو اسلام آباد جائیں گے ۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ میں ایران کو شامل کیا جائے ۔ اس معاہدہ کو کسی اسلامی ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر