شہباز شریف کا بیان پی ڈی ایم تابوت میں آخری کیل کے مترادف ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا شہباز شریف کے بیان پرشدید ردعمل آگیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بیان پی ڈی ایم تابوت میں آخری کیل کے مترادف ہے۔ شہباز شریف کے بیان سے ثابت ہوا کہ اب پی ڈی ایم تحلیل ہو چکی ہے ۔ شہباز شریف کی قومی حکومت کی تجویز بے وقت کی راگنی ہے۔قومی حکومت سیاست میں کمزور اور لنگڑے گھوڑوں کی امید ہو سکتی ہے۔پیپلز پارٹی مطلق العنانہ زہنیت حکومت سے نجات اور فوری انتخابات چاہتی ہے۔حکومت دفن کرنے کے لئے لاکھوں افراد اسلام آباد لے جانے کے دعویدار عمران خان حکومت کے ہمدرد اور مددگار نکلے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 2023انتخابات کی بات کرکے ہم خیال پی ڈی ایم کا جنازہ پڑھا دیا ہے۔ دن کو لانگ مارچ اعلان رات گزرنے کے بعد موقف میں “تبدیلی کا یوٹرن ” سوالیہ نشان ہے۔معاشی بدحالی مہنگائی بے روزگاری بڑھانے اور عوام الناس کا خون چوسنے والی حکومت کو کندھا دینا افسوسناک ہے۔پیپلز پارٹی آج بھی پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کی پابند اور کاربند ہے۔قوم غیر یقینی صورت حال کے زمہ دار ناائل و ناکام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی بڑی پارٹی مسلم لیگ پی ٹی آئی حکومت پر عوام الناس پر مزید دو سال مسلط رکھنا چاہتی ہے ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد تجویز اور کھلے عام حمایت کے باوجود گو مگو پالییسی اپنائے ہوئے ہیں ۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کم ترین نمبرز پر لڑکھڑاتی پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے میں سنجیدہ نہیں ۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر