چین نے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے لئے رہنما اصول جاری کر دیئے

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی تیز کرنے کی غرض سے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔
ان رہنما اصولوں میں پانچ شعبوں کے لئے 19 اہم اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جن میں سائنسی و تکنیکی جدت کو فروغ دینا، سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی جدت کے انضمام کو مزید مستحکم کرنا، ترقی کے طریقوں میں جدت لانا، ادارہ جاتی نظام اور طریقہ کار میں جدت کو فروغ دینا اور افرادی قوت کی ترقی کے نظام کو بہتر بنانا شامل ہیں۔
رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دینا بنیادی ضرورت اور اہم ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لئے جدت پر مبنی ترقی، اصلاحات، مقامی حالات کے مطابق اقدامات اور پرانے نظام کو ختم کرنے سے پہلے نیا نظام قائم کرنے کے طریقہ کار کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
دستاویز میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، بہتر کارکردگی اور اعلیٰ معیار کے حصول پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں حکومت اور منڈی کے درمیان توازن برقرار رکھنے، پیداواری قوتوں کی نوعیت اور صنعت و کاروبار میں ان کے استعمال کے طریقوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے، اصلاحات اور ترقی کو ساتھ لے کر چلنے، نیز خود انحصاری اور بیرونی دنیا کے لئے وسعت میں توازن قائم رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترقی اور سلامتی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت بھی اجاگر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر