خواتین کی ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی تک رسائی کے لئے تعلیم کو فروغ دیا جائے، پھنگ لی یوآن کا عالمی برادری پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) کی جانب سے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے خصوصی ایلچی پھنگ لی یوآن نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ خواتین کے لئے ڈیجیٹل اور ذہین تعلیم کو بھرپور انداز میں فروغ دیا جائے تاکہ وہ ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے فائدہ بھی اٹھا سکیں۔
پھنگ لی یوآن نے یہ بات پیرس میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے یونیسکو کے 2026 کے ایوارڈ کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اب بھی ایک بڑا اور مشکل کام باقی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خواتین کی پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرے اور ان کے لئے روشن مستقبل کی جانب بڑھنے کی راہ ہموار کرے۔
پھنگ لی یوآن نے مراکش اور پیرو سے تعلق رکھنے والی رواں سال کی انعام یافتگان کو دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم انسانی تہذیب کی ترقی کو جانچنے کا ایک اہم پیمانہ ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران یونیسکو کی بھرپور کوششوں اور عالمی برادری کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں اس اہم شعبے میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔
پھنگ لی یوآن نے کہا کہ چین نے ہمیشہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے اور وہ ملک میں خواتین کو بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں بامقصد زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس کے ساتھ ساتھ ہم یونیسکو اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ فعال طور پر وسیع عملی تعاون بھی کر رہے ہیں اور متعدد پروگراموں پر عملدرآمد کیا ہے، جن سے دنیا بھر کی خواتین مستفید ہوئی ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں چین کی گزشتہ برسوں کی کوششوں نے نہ صرف تعلیم میں صنفی مساوات اور خواتین کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دیا ہے بلکہ گلوبل ساؤتھ کے دیگر ممالک کو بھی مفید تجربات فراہم کئے ہیں۔
پھنگ لی یوآن نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے سے امید کے بیج بوئے جاتے ہیں، خواب پروان چڑھتے ہیں اور خوشیوں کی فراوانی نصیب ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا، کہ’’لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے یونیسکو کا ایوارڈ جب اپنی دوسری دہائی میں داخل ہو رہا ہے تو میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم میں مزید پیش رفت کے لئے آپ سب کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ایسے روشن مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں، جہاں زیادہ خواتین ترقی کر سکیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔‘‘
چین اور یونیسکو کے تعاون سے 2015 میں اس ایوارڈ کے اجرا کے بعد سے یہ عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے اور اسے عالمی برادری کی جانب سے بھرپور توجہ اور وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر