امریکا:ندال حسین کی سزائے موت کو براہ راست نشر کرنیکا فیصلہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا میں 13فوجیوں کے قتل میں ملوث سابق میجر ندال حسن کو دسمبر میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائیگی اور سزا پر عملدرآمد کے مناظر براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ امریکی عدالت نے ندال حسن کو فوجی اڈے فورٹ ہُڈ میں 2009 کو فائرنگ کرکے 13 فوجیوں کو  ہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی جس پر عملدرآمد 3 دسمبر 2026 کو کیا جا رہا ہے ۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ ندال حسن کو 3 دسمبر کو اسی فوجی اڈے پر فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی اور پینٹاگون اس کارروائی کو براہِ راست نشر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے نشریات کے انعقاد پر شک ظاہر کیا ہے ۔ ادھر ری پبلکن جماعت کے بعض ارکان نے بھی اعتراض کیا ہے ۔ سینیٹر جان کرٹس نے کہا کہ اس عمل کو نشر کرنا لوگوں میں سزائے موت کو تفریح کے طور پر دیکھنے کا رجحان پیدا کر سکتا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کے انسدادِ دہشت گردی کے سابق عہدیدار جو کینٹ نے بھی فیصلے پر تنقید کرتے کہا ہے کہ اس سے دہشت گردوں کو پروپیگنڈے اور مزید افراد کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرنے کا موقع مل سکتا ہے ، یا د رہے ندال حسن کے والدین فلسطینی نژاد امریکی تھے ۔واضح رہے امریکا میں 1945 کے بعد فائرنگ سکواڈ کے ذریعے یہ پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔ 



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر