پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان  کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سکیورٹی، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے بطور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر