سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ائیر پور ٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں کارروائیاں کرنے والے عسکری اتحاد نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔سعودی ٹیلی وژن کے مطابق عسکری اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ابھا انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کے دوسرے ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔حوثی باغیوں نے اس ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم یہ گروپ اکثر سعودی عرب کی جانب ڈرون اور میزائل حملے کرتا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک سویلین طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔عسکری اتحاد کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک سعودی شہری ، ایک نیپالی ، 3 بھارتی اور 3 بنگلا دیشی شہری شامل ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔عسکری اتحاد کے مطابق انہوں نے ابھا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈرون حملے میں استعمال ہونے والے لانچ پیڈ کو یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نشانہ بنایا جو 2014 سے حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔سعودی ٹیلی وژن کے مطابق ڈرون حملے کے بعد ابھا ائیرپورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا تاکہ آنے اور جانے والے طیاروں کے ساتھ ساتھ ائیرپورٹ پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر