غزہ :اسرائیلی حملے ، 6افراد شہید، متعدد زخمی

غزہ سٹی ،نابلس(نیشنل ٹائمز)حماس کے 7 اکتوبر2023 کے حملوں کی تیسری برسی پر اسرائیل نے غزہ میں نئے فضائی حملے کیے ، جن میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب  مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں برقہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے اور فوجی مداخلت کے دوران فلسطینی شہری شہید اور 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 44 سالہ علی البزاری آبادکاروں اور اسرائیلی فورسز کے حملے میں شہید ہوا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ، جبکہ 5 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی یاد میں قائم کئی یادگاریں مسمار اور پوسٹرز ہٹا دئیے ۔ فوج کے ترجمان کے مطابق کارروائی کا مقصد مبینہ دہشت گردوں کی یادگاریں ختم کرنا تھا۔ جنین کے علاقے میں یعبد کے مقام پر یاسر حمدونی کی یادگار تباہ جبکہ شہر میں مختلف فلسطینیوں کی تصاویر اتار دی گئیں۔ نابلس کے نائب میئر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شہر میں 5 یادگاریں مسمار اور متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر