ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو خون کا عطیہ کر کے سالانہ قومی عطیہ خون مہم 2026 کا آغاز کیا ہے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام ولی عہد کی انسانی خدمت کے لیے مسلسل وابستگی اور معاشرتی صحت کے فروغ کے ساتھ قومی اور صحت سے متعلق اقدامات کے لیے ان کی جاری حمایت کی عکاسی کرتا ہے ۔اس کا مقصد معاشرے میں عطیہ اور رضاکارانہ خدمت کے کلچر کو فروغ دینا ہے ۔



